Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

بانی پی ٹی آئی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزارت کو ایسی کسی تجویز کا علم نہیں ہے، پاکستان نے بین الاقوامی انسانی حقوق کیفرائض پرعملدرآمدکاعزم کر رکھا ہے، ہم تعمیری اور بامعنی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں

، پاکستان اور امریکا تمام امور پر گفتگو کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورپی یونین سے تعلقات ہمہ جہتی ہیں ، پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ مفاد کا تعلق ہے۔ ہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے کا عزم برقرار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

افغانستان میں کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں، افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں، انسداد دہشتگردی آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر احتیاط سے منتخب کیے جاتے ہیں، ترجیح ہے کہ مسائل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔