Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزچین کے ممکنہ سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی،بھارتی میڈیا نے بڑا خطرہ قرار دیا

چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی،بھارتی میڈیا نے بڑا خطرہ قرار دیا

بیجنگ(سب نیوز )غیر روایتی ڈیزائن کے حامل چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک منفرد ڈیزائن کے حامل طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ ایک چینی جے 20 اسٹیلتھ طیارہ بھی اڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر روایتی ڈیزائن کا حامل یہ طیارہ ممکنہ طور پر چین کا سکستھ جنریشن طیارہ ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال ہوسکتا ہے جس سے اس طیارے کو ریڈار پر دیکھنا تقریبا ناممکن ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے طیارے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر یہ طیارہ چینی فضائیہ میں شامل ہوتا ہے تو یہ بھارت کے لیے غیر معمولی خطرہ ہوگا۔

غیر ملکی ایوی ایشن ویب سائٹ کے مطابق طیارے نے تجرباتی پرواز کے لیے چین کے چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن سے اڑان بھری۔خیال رہے کہ اس طیارے کی شناخت کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں اور ماہرین کا گمان ہے یہ طیارہ نئے چینی سکستھ جنریشن طیارے یا ففتھ جنریشن بمبار طیارے میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔