راولپنڈی (آئی پی ایس )بانیپی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ جب مذاکرات کا سلسلہ چل پڑا ہے تو رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کیا مقصد ہے؟ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے علاوہ کسی کو پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام رہنما ئوں کو ابھی جیل میں داخلے سے روکا گیا ہے
، کمیٹی کی ملاقات جب طے ہے تو انہیں روکنا تذلیل ہے، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو ملاقات سے روکنے پر ہم احتجاج کرتے ہیں۔بانء پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ حکومت میں شامل کچھ لوگ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز گروپ مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے باعزت لوگ ہیں انہیں روکنا ان کی توہین ہے۔