Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ کے ایلچی کے مسلسل بیانات،عمران کی مسلسل حمایت ،دفتر خارجہ کا تبصرے سے گزیر

ٹرمپ کے ایلچی کے مسلسل بیانات،عمران کی مسلسل حمایت ،دفتر خارجہ کا تبصرے سے گزیر

اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ ترجمان نے رچرڈ گرنیل کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے 2024 ایک سرگرم سال تھا، بیلا روس، چین، آذربائیجان، روس، سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اچھی انڈراسٹینڈنگ بنی۔ وزیر خارجہ نے بیلجیم، مصر، ایران، سعودی عرب، برطانیہ اور دیگر ممالک کے دورے کیے۔ اسی طرح وزیر اعظم اور صدر نے بھی 2024 میں مختلف ممالک کے دورے کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔