راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
تھانہ حسن ابدال میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا اور کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔
جلاؤ گھیراؤ کیس: علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔