Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

بشریٰ بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا


اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 4 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات پر ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔
بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرۂ عدالت میں پیش ہوئیں۔
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔