Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے آج ملاقات طے

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے آج ملاقات طے


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات طے پا گئی۔
تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کمیٹی آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی، مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی۔
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بھی آمد متوقع ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری معاونت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔