لاہور (سب نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن گولڈاسمتھ کیریکروٹ بانی پی ٹی آئی کی نجات کی مہم چلارہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہ عمران خان کی نجات کے لئے پاکستان کے مفادات کے خلا ف بھر پور مہم چلا رہے ہیں۔
آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ھیں وہ عمران خان کی نجات کے لئے پاکستان کے مفادات کے خلا ف بھر پور مہم چلا رہے ھیں ۔ ان عناصر کو اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ھے اور وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ھیں۔ جس سے صاف ظاہر ھوتا ھے کہ عمران خان ایک اسرائیلی اثاثہ ھے
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ ان عناصر کو اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ھے اور وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان ایک اسرائیلی اثاثہ ہے جسکے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا نخواستہ سر نگوں کرنا چاہتے ہیں ۔
دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس پیغام میں مزید لکھا کہ عمران خان کے لئے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پہ یہ واضح ہونا چاہیئے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور ہماری اول آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔