Thursday, December 26, 2024
ہومتازہ ترینجنوبی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن میں 13 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن میں 13 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آپریشن 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔