Thursday, December 26, 2024
ہومکامرسسال 2025  میں چین کی نمایاں سیاسی سرگرمی "دو اجلاسوں" کے حوالے سے اہم فیصلے

سال 2025  میں چین کی نمایاں سیاسی سرگرمی “دو اجلاسوں” کے حوالے سے اہم فیصلے

بیجنگ : 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 13 ویں اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ  14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ 2025 کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی نے حال ہی میں 29 واں چیرمین اجلاس منعقد کیا ۔

اجلاس میں 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بلانے کے فیصلے (مسودے) پر غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا ، اور سفارش کی گئی کہ 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 4 مارچ ، 2025 کو بیجنگ میں منعقد کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔