Wednesday, December 25, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی سے پی اے سی کے چیئرمین شپ کیلئے نام طلب،اسمبلی سیکرٹریٹ کا نام نہ دینے کی صورت میں الیکشن کرانے کا عندیہ

پی ٹی آئی سے پی اے سی کے چیئرمین شپ کیلئے نام طلب،اسمبلی سیکرٹریٹ کا نام نہ دینے کی صورت میں الیکشن کرانے کا عندیہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے پی اے سی کے چیئرمین شپ کے لیے نام مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا۔سیکریٹریٹ نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لیے نام دیے جائیں، اگر نام نہیں دیے گئے تو ہم الیکشن کرالیں گے۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کے لیے نام فوری دے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ پی ٹی آئی نے مقف اپنایا ہے کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں، مشاورت کے بعد جلد نام دے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔