Friday, December 27, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد

سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد

اسلام آباد :سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعید اختر،مزدوررہنماء صوفی محمودعلی،حاجی راجہ صابر،ملک محمد عاصم،چوہدری طارق گجر،چوہدری نسیم ممتاز،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری منیر،راجہ غلام مرتضی،ملک محمد اسلم،عالم نصیر،راجہ ظفر و دیگر عہدیداران نے سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین سمیت پاکستان بھرکی مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر دلی مبارکبادکاپیغام دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوارامن،بھائی چارے،محبت اورخوشی کاتہوارہے،ہم ہمیشہ کی طرح اس باربھی اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں،

انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیازہے کہ وہ رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر تمام ملازمین کی خدمت کر رہی ہے جس طرح ہم نے مسلم ملازمین کے لیے حج پالیسی بنائی اسی طرح مسیحی ملازمین کے لیے ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی کی منظوری بھی کروائی،انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری محب وطن ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکی شریک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔