Tuesday, December 24, 2024
ہومبریکنگ نیوزسابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کرگئے

سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کرگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کرگئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ دنوں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے ہسپتال میں جنرل فیض علی چشتی کی عیادت بھی کی تھی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں، وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔