Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزٹیکس ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں لا رہے۔ راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اس لیے منی بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے اعتراف کیا کہ انکم ٹیکس کی مد میں صرف امیر طبقے سے 1200 ارب روپیکی لیکج ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ جو فائلر نہیں ہیں وہ بینک میں صرف آسان اکانٹ کھلواسکتے ہیں، اگر بزنس کرنا ہے تو فائلر بننا پڑیگا۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہیکہ نان فائلر نارمل کرنٹ اکانٹ اور سیونگ اکا ئو نٹ نہیں کھلواسکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔