Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزعامرمغل کی درخواست منظوری ،ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو این 46 اے سے متعلق کارروائی سے روک دیا

عامرمغل کی درخواست منظوری ،ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو این 46 اے سے متعلق کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو این اے 46 سے متعلق کارروائی سے بھی روک دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے حلقہ این اے 46 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عامرمغل کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کاروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔خیال رہے کہ این اے 46 سے لیگی امیدوار انجم عقیل خان ایم این اے بنے، پی ٹی آئی امیدوار عامرمغل نے نئے الیکشن ٹربیونل کی تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے، عدالتی حکم کے بعد الیکشن ٹریبونل اب اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کارروائی آگے نہیں بڑھا سکے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس(ر)عبدالشکور پراچہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلیں سن رہے ہیں، الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے حلقوں این اے 47 اور این 48 سے متعلق بھی الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔