Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانڈی چوک احتجاج کیس: شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

ڈی چوک احتجاج کیس: شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر شبلی فراز کی 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں 17 جنوری تک منظور کر لیں۔

یاد رہے کہ شبلی فراز کیخلاف تھانہ مارگلہ، تھانہ ترنول، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔