Monday, December 23, 2024
ہومتازہ ترینیورپی یونین کا 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار

یورپی یونین کا 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار

یورپی یونین نے پاکستان میں 21 دسمبر کو فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اس اعلامیے کے مطابق یورپین یونین کی نظر میں ’ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں سے متصادم سمجھا جاتا ہے جو پاکستان نے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے تحت قبول کیے ہوئے ہیں۔‘

یورپین یونین نے اس اعلامیے میں واضح کیا کہ ’آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور اہل ہو اور اسے مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو، جبکہ اسی آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجداری مقدمے میں جو بھی فیصلہ دیا گیا ہے اسے عام بھی کیا جائے گا۔‘

یورپین یونین نے اس اعلامیے میں مزید کہا کہ EU کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (GSP پلس) کے تحت، پاکستان سمیت استفادہ کرنے والے ممالک نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز بشمول ICCPR کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ GSP پلس اسٹیٹس سے مستفید ہوتے رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔