Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزنوازشریف مذاکرات کیلئے 9مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے: جاوید لطیف

نوازشریف مذاکرات کیلئے 9مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے: جاوید لطیف

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف مذاکرات کیلئے 9مئی پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے۔

میاں جاوید لطیف کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آٹھ فروری کیالیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعے حکومت بنوائی گئی، جہاں سے جو امیدوار پسند آیا اسے جتوایا گیا۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کیالیکشن میں کسی جماعت کی اکثریت نہیں تھی، الیکشن کے دس دن بعد میری شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، شہبازشریف نے کہا ہمیں مرکزمیں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنوانے میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا کردارتھا، جب عمران خان نیانٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا مفاد چھوڑا توعدم اعتماد ہوگیا، پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے تھی۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں بھی فیض حمید کے ذریعے سہولت کاری کی گئی، فیض حمید اکیلے سہولت کاری نہیں کرسکتے تھے، میں کیسے مان لوں فیض حمید سب کچھ کررہے تھے ا ورباجوہ کوعلم نہ ہو؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اس وقت کی عدلیہ بھی شامل تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جولوگ فیض حمید سے رابطے میں تھے ا نہیں بھی کٹہر ے میں لانا چاہیے، جنرل باجوہ کوعلم تھا نوازشریف ایکسٹنشن نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف سول نافرمانی دوسری جانب مذاکرات، ایسا نہیں ہوسکتا، نوازشریف مذاکرات کیلیے9مئی پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے، کوئی بھی حکومت این آراودینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔