Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کے امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔