پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کا اعلان ابھی بھی برقرار ہے۔شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی کمیٹی کی سنجیدگی کو دیکھ کر ہی سول نافرمانی کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ ہوگا، سول نافرمانی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی اعلان ابھی بھی برقرارہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی بن گئی ہے سول نافرمانی مخر کرنا، ختم یا برقرار رکھنے کے فیصلہ کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، نافرمانی کی تحریک کو جاری رکھنے یا موخر کرنے کا فیصلہ کل عمران خان کریں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال پر اپڈیٹ کرے گی جس کی روشنی میں عمران خان ائندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔