Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی اب امریکی کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی اب امریکی کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔لندن میں نیوز کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا معاملہ عدلیہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کیلیے باعث شرم ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل باجوہ مائنس نوازشریف پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب اقتدار سے محروم ہوئے تو امریکا ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا، اب وہ امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔