Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پا ئو نڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر،عدالت کا نئی تاریخ دے گی:ذرائع

ایک سو نوے ملین پا ئو نڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر،عدالت کا نئی تاریخ دے گی:ذرائع

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پا ئو نڈ ریفرنس کا فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اعلان کیا گیا تھاکہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی۔عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور احتساب عدالت اسلام آباد کل 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر فیصلے کی نئی تاریخ دے گی۔خیال رہے کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔ 190 ملین پانڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔ 190 ملین پانڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔