Sunday, December 22, 2024
ہومدنیاامریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان

امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان

بیجنگ : امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو بدنام کرنے کے لیے جاری کردہ نام نہاد سالانہ رپورٹ کے ردعمل میں ہانگ کانگ میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر  دفتر کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شدید عدم اطمینان اور شدید مخالفت کا اظہار کیا اور اس اقدام کی شدید مذمت کی۔ 

ترجمان نے نشاندہی کی کہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)  کے بارے میں امریکی کانگریس کے ایگزیکٹو کمیشن نے سال بہ سال من گھڑت رپورٹیں تیار کی ہیں،  ہانگ کانگ ایس اے آر  میں قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو مسلسل بدنام کیا ہے، ہانگ کانگ کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپنایا ہے اور پابندیوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے متعلقہ امریکی سیاستدانوں کی لا علمی، تعصب اور تکبر کو مکمل طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ اس طرح کی کتنی ہی رپورٹیں پیش کرے، وہ اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتا کہ ہانگ کانگ کے باشندوں کے حقوق اور آزادیاں مکمل طور پر محفوظ ہیں،ہانگ کانگ ایس اے آر میں ملک اور ہانگ کانگ سے محبت کرنے والے لوگوں کے قانون کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی  ہانگ کانگ کی حکمرانی اور خوشحالی کے عمومی رجحان کو روکا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ امریکی سیاست دانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ حقائق کو تسلیم کریں، چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کرنے والے اپنے “سیاہ ہاتھوں” کو فوری طور پر واپس لیں اور جھوٹ سے بھرپور ایسی نام نہاد رپورٹس شائع کرنا بند کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔