Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاندالبندین میں سیکیورٹی ادارے کا آپریشن، دہشت گرد اپنا بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ چھوڑ کر فرار

دالبندین میں سیکیورٹی ادارے کا آپریشن، دہشت گرد اپنا بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ چھوڑ کر فرار

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی ادارے نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اپنا بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے نے دہشتگردوں کے فرار کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی مشین گن، گولہ بارود کے پائوچ اور 355راونڈز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 12 سکرو گرینیڈ کے ساتھ ایک لانچر، چھ میگزین اور 129راونڈز، ایک سب مشین گن برآمد ہوئی۔ساتھ ہی پرائما کارڈ، دھماکہ خیز مواد کا ایک مکمل بنڈل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ چار چارجرز کے ساتھ چار وائرلیس کمیونیکیشن سیٹ بھی قبضے میں لیے گئے۔
ہتھیاروں کے اس ذخیرے میں ایک 30 بور پستول، جس میں گولہ بارود کے دو رانڈ تھے، ایک ایم فور رائفل، ایک دوربین، تین میگزین، 413 رانڈز، ایک بندولیئر پستول اور گولہ بارود کے تین رانڈ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔