اسلام آباد (آئی پی ایس )جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود ،چیئرمین ریاض خان نے وفد کے ہمراہ تاجر رہنما اجمل بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد انجمن تاجران کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔
جوائنٹ اینڈ انفارمیشن سیکرٹری سی او اے شبیر تنولی کے مطابق جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نے اجمل بلوچ کو مستقبل میں ان کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔