راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 23 مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئی ہےِ جہاں ان کی جانب سے محمد فیصل ملک نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
عدالت میں پیشی کے لیے بشریٰ بی بی کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لے جانے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے۔
وکیل سردار قدیر کے مطابق بشریٰ بی بی کی اسلام آباد کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے۔