اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکراتی کمیٹی بنادی ہے جس نے بات کرنی ہے کرلے۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی کہا ہم نے ایک موقع فراہم کیا انہوں نے تو مذاق ہی بنالیا۔انہوں نے کہاکہ کونسے معاشرے میں ہوتا ہے کہ بندے بھی ہمارے ماریں اور آپ کے دروازے پر بھی ہم جائیں، بات تو یہی لوگ شروع کریں گے، ہماری طرف سے کوئی نہیں جائے گا۔
ہم نے مذاکراتی کمیٹی بنادی ہے جس نے بات کرنی ہے کرلے, وقاص شیخ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔