Saturday, December 21, 2024
ہومکھیلپاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن ایک بار پھر آمنے سامنے

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن ایک بار پھر آمنے سامنے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن(پی او اے) ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔پی ایس بی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا کو خط لکھ دیا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ پی او اے کے ہونے والے الیکشن غیر آئینی اور مشکوک ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے غیر قانونی ایسوسی ایشنز کو ووٹنگ رائٹس دے رکھیں ہیں، ایتھلیٹکس اور سائیکلنگ فیڈریشن کو ووٹ کرنے کاحق نہیں دیا گیا۔ پی ایس بی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ڈوپنگ چارچز کے باوجود ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو ووٹ کرنے کا حق حاصل ہے۔ آرچری، باڈی بلڈنگ اور ٹگ آف وار کی ایسوسی ایشنز کے پی ایس بی سے منسلک نہ ہونے کے باوجود الیکشن کا حصہ بنایا گیا۔

خط کے متن کے مطابق آئیبا اور پی ایس بی کی پابندی کے باوجود باکسنگ فیڈریشن کو ووٹنگ کا حصہ بنانا غیر قانونی ہے، پی او اے جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر الیکشنز کے نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔ پی ایس بی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اور اولمپک کونسل آف ایشیا فوری ان الیکشن پرفوری نوٹس لے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔