Friday, December 20, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں تعینات سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ،دو طرفقہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان میں تعینات سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ،دو طرفقہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز ) پاکستان میں تعینات سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد اور اعزازی قونصل علیم عادل شیخ کا اعلی سطحی وفد کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی دفتر کا دورہ – ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف انعام نے بزنس کمیونیٹی نمائندگان کے ھمراہ بھرپور استقبال کیا ۔

سوڈانی سفیر صالح محمد احمد اور اعزازی قونصل علیم عادل شیخ کا بزنس کیمونٹی کے نمائندگان سے سوڈان کی عمومی سیاسی، معاشی ، معاشرتی اور امن امان کی صورتحال کے پیشِ نظر درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقوامِ عالم کی جانب سے موثر لائحہ عمل بنائے جانے کے حوالہ سے خصوصی تبادلہ خیال ۔ سوڈان میں مخصوص حالات کے پیشِ نظر صنعتی ، کاروباری اور پیدواری بحران میں پاکستان مصنوعات کی برآمدات کے امکانات ، طریقہ کار اور عملی اقدامات اٹھائے جانے پر گفتگو کی گئی۔

مستقبل میں جمہوریہ سوڈان اور پاکستان کی بزنس کیمونٹی کی ایپکس باڈی ایف پی سی سی آئی کے درمیان موثر رابطہ کاری کے لیے میٹنگز اور وفود کے دوروں کے تبادلے پر اتفاقِ رائے ۔ دریں اثنا سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاھد اقبال چوھدری نے کہا ھے کہ 19 ماہ سے سوڈان کے مخدوش حالات اور سیلاب کے باعث ایک کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔قحط کی وجہ سے شہریوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ اور 25 لاکھ افراد بھوک کی وجہ سے موت و حیات کی کشمکش میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان سے الخدمت فاونڈیشن اورمختلف تنظیمات کا امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا لائقِ تحسین ھے انہوں نے کہا کہ ان نامساعد حالات سے نمٹنے کے لیے کاروباری ، فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی انسانی ھمدردی کے جذبے کے تحت اپنے سوڈانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ھوتے ھوئے بھرپور کردار ادا کرنا ھو گا – زاھد اقبال چوھدری نے کہا ھے کہ سوڈان میں پائیدار امن ، قحط سالی ، غربت کے خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے اپنی ذمہ دارایاں ادا کرنا اقوامِ عالم کے لیے وقت کا اہم تقاضا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔