Friday, December 20, 2024
ہومکھیلورلڈ ٹینس لیگ کے سیزن 3 کا شاندار ایکشن سے آغاز

ورلڈ ٹینس لیگ کے سیزن 3 کا شاندار ایکشن سے آغاز

ابوظہبی: ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 کا آغاز شاندار ایکشن کے ساتھ ہوا اور گیم چینجرز فالکنز نے اتحاد ایرینا میں سیزن کے افتتاحی میچ میں ٹی ایس ایل ہاکس کو 29-26 سے ڈرامائی طور پر شکست دے دی۔اوپنر نے ڈبلز اور سنگلز دونوں کیٹگریز میں سخت مقابلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن کے پہلے سپر شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ویمنز ڈبلز میں ارینا سبلینکا اور میرا اندریوا کی جوڑی نے ٹی ایس ایل ہاکس کو مضبوط آغاز دیتے ہوئے 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تاہم ایلینا ریباکینا اور کیرولین گارسیا نے گیم چینجرز فالکنز کی جانب سے شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ کو 2-2 سے برابر کردیا۔فالکنز نے اس کے بعد 4-2 کی برتری حاصل کرلی لیکن ہاکس نے ساتویں گیم میں فالکنز کو شکست دے کر جوابی مقابلہ کیا۔ تین سیٹ پوائنٹس بچانے کے بعد ہاکس نے 5-5 سے برابری حاصل کی اور آخر کار 6-6 کے تعطل کے بعد سیٹ کو ٹائی بریک تک پہنچا دیا۔ سنسنی خیز اختتام پر ہاکس نے یہ سیٹ 7-6 سے جیت کر سیزن کے افتتاحی میچ کا شاندار آغاز کیا۔خواتین کے سنگلز میں سبلینکا نے شاندار آغاز کیا اور 5-0 کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم ریباکینا نے سست آغاز کے بعد مضبوط واپسی کرتے ہوئے لگاتار پانچ گیمز جیت کر 5-5 سے برابری حاصل کی۔

اس دوران انہوں نے لگاتار تین گیمز میں تین سیٹ پوائنٹس بچائے۔اگرچہ سبلینکا نے تھوڑی دیر کے لئے اپنی رفتار کو دوبارہ حاصل کیا لیکن ریباکینا کی لچک نے سیٹ کو ٹائ بریک پر مجبور کردیا۔ آخر کار سبلینکا نے جیت حاصل کرتے ہوئے سیٹ 7-6 سے حاصل کیا اور ہاکس کو 14-12 کی برتری دلائی۔ مینز ڈبلز میں سمت ناگل اور جورڈن تھامپسن کی جوڑی نے ہاکس کو 4-1 کی برتری دلائی۔ فالکنز کی جانب سے آندرے روبلوف اور ڈینس شاپووالوف نے 4-4 سے برابری حاصل کی۔ رفتار میں تبدیلی کے باوجود ناگل اور تھامپسن نے کنٹرول حاصل کرتے ہوئے 7-5 سے مقابلہ جیت لیا جبکہ ہاکس کی مجموعی برتری 21-17 تک بڑھا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔