Friday, December 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزپشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

پشاور(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان وزیراعلیٰ پشاور کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شہدا ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔ لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔