Friday, December 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا،شاہد خاقان عباسی

پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے، ڈائیلاگ کے نام پر اپوزیشن اور برسر اقتدار طبقہ عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے استحکام کیلئے حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ین سمیت کسی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا، پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔