کراچی(آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے ذر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کو پہنچ گئے تھے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہیں جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہے۔اسی طرح نجی بینکوں کے ذخائر 4 ارب 55 کروڑ اور 12 لاکھ ڈالر رہے۔
ذرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 3کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔