Friday, December 20, 2024
ہومپاکستاندوسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330رنز کا بڑا ہدف

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330رنز کا بڑا ہدف

کیپ ٹاون(آئی پی ایس )دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیتنے کے لیے 330 رنز کا ہدف دے دیا۔
کیپ ٹاون میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 73، کامران غلام 63، سلمان آغا 33، صائم ایوب 25، شاہین شاہ آفریدی 16، عرفان خان 15، حارث رف 6، ابرار احمد 4 اور عبداللہ شفیق 0 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔نسیم شاہ صفر رن بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کوینا مافاکا نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مارکو جینسن نے3 جبکہ ژورن فورٹن اور اینڈائل فیلوکوایا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔