اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ۔
جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات اور دیگر ایجنڈا نمٹائے جانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کئے جانے کے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے۔علاوہ ازیں ایوان بالا اجلاس میں ایجنڈا نمٹائے جانے کے بعدپریذائیڈنگ آفیسر منظور کاکڑ نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔