Thursday, December 19, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21میں دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21میں دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے معاملے میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار حسن ظہری نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔