Thursday, December 19, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی اسد قیصرسے افغان سفیر سردار احمد شکیب نے ملاقات کی۔
اسد قیصر اور افغان سفیر سردار احمد شکیب نے ملاقات میں ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔
انہوں نے کہا سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور پاک افغان تعلقات اور تجارت کے فروغ پر زور دیا ہے۔ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ افغانستان کے ساتھ مزید تعلقات کو فروغ دی گی۔ طورخم بارڈر ٹریڈ،ویزا پالیسی اور سینٹرل ایشیا ممالک کے ساتھ تجارت کو خصوصی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔