اسلام آباد(آئی پی ایس )سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔سی ایس بی کا 4 روزہ اجلاس 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو ہوگا، 19 سے 20 اور 20 سے 21 گریڈ میں ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کیئے سینیٹر سعدیہ عباسی، سلیم مانڈوی والا،جاوید حنیف مدعو سینئر بیوروکریٹس بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔کارکردگی رپورٹس کی روشنی میں سرکاری افسران کی ترقیوں کا فیصلہ ہو گا، سی ایس بی اجلاس نہ بلانے پر کئی افسران ترقیوں سے محروم ہو کر ریٹائر ہوگئے۔
سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس 23دسمبر کو طلب کرلیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔