Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانلاپتا مردہ قرار، یونان کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40ہوگئی

لاپتا مردہ قرار، یونان کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40ہوگئی

اسلام آباد (آئی پی ایس )یونان میں گزشتہ دنوں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور کہا کہ لاپتا افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں3 مختلف کشتی حادثوں میں35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونیکی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40تک پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ لیبیا میں ابھی بھی کم وبیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں اور یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی ولیبیا کے ایجنٹوں کے پاس ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لیکر لیبیا پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ تین روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔اس کے بعد گزشتہ روز مزید 4پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور درجنوں لاپتہ تھے۔ کشتیاں الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں سے 47پاکستانی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔