کراچی(آئی پی ایس )ایف آئی اے نے برآمدی چاول میں پھپھوندی کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 10 سے زائد افسران کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یورپ کے لیے چاول کی 104کنسائمنٹس میں پھپھوندی اور منرل آئل کی شکایات سامنے آئیں، شکایات پر اعلی حکام کی جانب سے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا گیا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پلانٹ پروٹیکشن کے افسران نے قوانین کے خلاف چاول کے سرٹیفکیٹ جاری کیے، 104کنسائمنٹس کے سرٹیفکیٹ پر سوالات اٹھائے گئے کہ یہ عمل پلانٹ پروٹیکشن کے قوانین کیخلاف ہے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرنا اینٹامولوجسٹ کا کام ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن کے17اینٹامولوجسٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے 10سے زائد افسران کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
برآمدی چاول میں پھپھوندی کی شکایات، پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 10سے زائد افسران گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔