اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد میں کرسمس تقریبات کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ڈی سی آئی سی ٹی سمیت متعلقہ حکام کی شرکت ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات کو برقی قمقموں اور کرسمس ٹری سے سجایا جائے
سیکٹرجی 6اورجی 11میں کرسمس بازار کا انعقاد کیا جائے، لائیو میوزک، تفریحی میلے سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے، انوائرمنٹ ونگ اور آئی سی ٹی مل کر کرسمس کے حوالے سے مل کر بہترین اقدامات کریں۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیح برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، زیادہ آبادی والے مسیحی علاقوں کو کرسمس کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجایا جائے، شہر کے نمایاں مقامات اور کمرشل سینٹرز میں کرسمس ٹری نصب کئے جائیں۔