Wednesday, December 18, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف ڈی 8ممالک کی سمٹ میں شرکت کے لیے مصر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ڈی 8ممالک کی سمٹ میں شرکت کے لیے مصر روانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 8ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8)کی سمٹ میں شرکت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگئے۔ڈی 8اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے، اس کے ممبر ممالک میں پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نائجیریا، انڈونیشیا، ایران اور ترکیہ شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ترقی پذیر 8ممالک (ڈی8)کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم سرکاری دورے پر مصر روانہ ہوئے جب کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار آج ڈی 8 کونسل آف منسٹرز کے 21ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈی-8 کے نظریات کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار بھی کریں گے، اس کے علاوہ باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت اور زراعت، خوراک کی حفاظت اور سیاحت میں تعاون کے فروغ پر بھی زور دیں گے۔ شہباز شریف کی جانب سے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت متوقع ہے، جس میں مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وہ خطے کی صورتحال پر پاکستان کے مقف کو اجاگر کریں گے اور امن کا مطالبہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی اجلاس کے موقع پردو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔