اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ کرانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کیساتھ زیادتی نہ ہو اس چیز کویقینی بناتے ہیں،وکیل پی ایم ڈی سی نے کہاکہ پہلے جو امتحان لیا گیا سنگل بنچ نے کالعدم قرار نہیں دیا،سنگل بنچ نے بچوں کو دوباری ایک موقع دیا تھا،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ دونوں رزلٹس کے ساتھ جایا جا سکتا ہے؟،سنگل بنچ نے امتحانی فیس کے حوالے سے کوئی بات کی ہے؟وکیل نے کہاکہ سنگل بنچ نے پرانی فیس پر ہی دوبارہ امتحان لینے کا کہا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کی فیس کتنی ہے؟۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کل 8ہزار فیس ہے، 4 ہزار پی ایم ڈی سی اور4ہزار یونیورسٹی کو جاتا ہے،وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو 4 ہزار نہیں، 2ہزار ملتے ہیں، امتحان دوبارہ لیا گیا تو بچے رو رہے ہیں کہ پہلے سے زیادہ سخت سوالات آئے۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے استفسار کیا کہ سمجھ آ رہا ہے کہ آپ کو دوبارہ امتحان لینے میں مسئلہ نہیں؟چیف جسٹس کے ریمارکس دیئے کہ ہم موقع کی نزاکت کے باعث آپ کو مہلت دے رہے ہیں سنگل بنچ نے امتحان واپس لینے کا کہا تھا ہم کوئی اور آرڈر نہیں کر سکتے۔
وکیل میڈیکل یونیورسٹی نے کہا کہ ہم 22 دسمبر کو ایم ڈی کیٹ امتحان کنڈکٹ کررہے ہیں، عدالت نے ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم دیدیاعدالت نے کہا کہ ہم ایسا آرڈر جاری کرتے ہیں کہ ایم ڈی کیٹ امتحان آئندہ 2 ہفتے میں کرائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔