Wednesday, December 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزجرنیلوں کو سکھایا گیا تم حاکم ہو، اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو غلام بنایا ہوا ہے، امیر جماعت اسلامی

جرنیلوں کو سکھایا گیا تم حاکم ہو، اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو غلام بنایا ہوا ہے، امیر جماعت اسلامی

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یہاں جرنیلوں اور بیورکریسی کو سکھایا گیا ہے تم قوم کے حاکم ہ، اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے 90 فیصد عوام کو غلام بنایا ہوا ہے۔
طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت کی تنظیم کو عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسلامی جمعیت طلبا نے ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے، اسلامی جمعیت طلبا تنظیم پاکستان کے قیام کے بعد ہی شروع ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا پورے برصغیر کو اس نظریے نے ایک کردیا تھا، اسلام ایک نظام کا نام ہے جس میں سب کے مساوی حقوق ہیں، انگریز سامراج میں جو بیوروکریٹ تیار ہوتا ہے اسکو سکھایا جاتا ہے کہ تم قوم کے خادم ہو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لیکن جو بیوروکریٹ یہاں تیار کیا جاتا تھا، اس کو سکھایا جاتا تھا کہ تم یہاں کے حاکم ہو، عوام خادم ہیں، انگریز تو چلا گیا لیکن ان کا مائنڈ سیٹ وہی ہے،
یہاں جرنیلوں کو سکھایا گیا ہے تم قوم کے حاکم ہو، بیورکریسی کو بھی یہی سکھایا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے 90 فیصد عوام کو غلام بنایا ہوا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ان لوگوں نے اسی وجہ سے آپس میں رشتہ داریاں بھی کیں ہوئی ہیں، نوجوانوں کو اصل بات سمجھنی ہوگی بنیادی انسانی حقوق سے بڑھ کر ہم نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اس نظام کو چلانے والوں نے خود کو خدا سمجھ لیا ہے، ہم نظام کی تبدیلی کی تحریک چلاتے ہیں، اسلامی جمعیت طلبا ایک جمہوری فورس ہے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جمعیت کے ناظم اعلی کا انتخاب نہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ادارہ کھڑا کیا ہے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ خاندان کے لوگ سربراہ بنیں، پیپلز پارٹی کی پیدائش جنرل ایوب کی گود میں ہوئی ہے، یہ اتنے جمہوری ہیں کہ اکثریت کو نہیں مانا اور ملک کو توڑ دیا، زولفقار علی بھٹو بہت بڑا کردار ہے اس ملک کو دو لخت کرنے میں، یہ اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، کبھی وراثت پر چلتے ہیں تو کبھی وصیت پر چلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بھی خاندان کا نام ہے، جو سب ان کے آگے پیچھے گھومتے ہیں، وہ کبھی صدر اور چئیرمین نہیں بن سکتے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس کے برعکس 78 سال سے جماعت اسلامی میں کبھی انتخاب نہیں رکا۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیم موجود ہوں تو کوئی تعلیم کو مہنگا نہیں کرسکتا غریب کے لیے تعلیم کے دروازے بند نہیں ہوسکتے، اس وقت اسمبلیوں میں دیکھیں تو 70 سے 80 فیصد کھرب پتی بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن عام آدمی کا کوئی نمائندہ اسمبلیوں میں نہیں ہے، یہ اپنے لیے فیصلے کرتے ہیں شرمناک بات ہے جب لوگوں کو بنیادی ضروری اشیا نہیں مل رہیں وہیں وزرا اور ارکان نے اپنی تنخواہ میں اضافہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت کبھی عوام کے لیے کام نہیں کرسکتی اس لیے انکے خلاف جدوجہد کرنی ہے، بنگلہ دیش ہمارا بازو تھا سکوت ڈھاکہ ہوا بنگلہ دیش کو ہم سے جدا کیا گیا،
جنرل ایوب،یحیی،زولفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب وہ کردار ہیں جنہوں نے ہمارے بازو کو الگ کیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کا نام ہے، جب اس نظریے پر عمل نہیں ہوا تو پھر دوریاں پیدا ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔