Wednesday, December 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزصحافی کو ہراساں کرنے کا معاملہ: عدالت کا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

صحافی کو ہراساں کرنے کا معاملہ: عدالت کا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

اسلام آباد(سب نیوز)صحافی اور اسکی فیملی کا ڈیٹا لیکر کر کے پولیس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کر کے بلیک میل ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج محمد شبیر نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا ۔
درخواست گزار کے وکیل میاں احمد خان نے دلائل دیئے ملزمان ڈیجیٹل دہشتگردی کے مرتکب ہوئے اور صحافی سمیت اسکے اہل خانہ کی جان خطرے میں ڈال دی ۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کا جواب بھی موجود ہے جس میں انھوں نے بھی تسلیم کیا کہ سینئر صحافی کا ڈیٹا لیک کیا گیا اور ملزمان میگ وینچرز نامی کمپنی سے وابسطہ ہیں جن میں سے سید محسن سلطان شاہ میگ وینچرز نامی کمپنی چیف ایگزیکٹو آفیسر جبکہ رانا فیاض ایم ڈی کے ایڈیشنل سیشن جج محمد شبیر کی عدالت میں سینئر صحافی طاہر نصیر نے اپنے وکیل میاں احمد خان کے ذریعے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی ۔
وکیل میاں احمد خان نے دلائل دیئے سینئر صحافی طاہر نصیر کا ملزمان نے نادرا حکام سے مل کر فیملی کا ڈیٹا نکلوایا اور لیک کیا،ڈیٹا لیک کرنے کے بعد میگ وینچرز نامی کمپنی کے مالک سید محسن سلطان نے پولیس ریکارڈ میں بھی ٹیمپرنگ کی،ملزمان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے اور صحافی طاہر نصیر و فیملی کو بھیجے،جس کے باعث سینئر صحافی طاہر نصیر اور اسکے فیملی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ۔
وکیل نے دلائل دیئے میگ وینچرز کمپنی کے مالک محسن سلطان اور رانا فیاض نے نادرا افسران سے ملکر ڈیٹا نکلوایا اور لیک کر کے تھانہ مٹا سوات و دیگر تھانوں کے مقدمات میں ٹیمپرنگ کی ملزمان نے مقدمات کی کاپیاں بذریعہ واٹس ایپ صحافی طاہر نصیر سمیت اسکے فیملی ممبران کو بھیجی اور ملزمان صحافی طاہر نصیر کو دھمکاتے رہے اور بلیک میل کرتے رہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد میگ وینچرز کے مالک سید محسن سلطان اور رانا فیاض کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو مقدمہ درج کرنیکا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔