Wednesday, December 18, 2024
ہومپاکستانآئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ

آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منطوری دیدی گئی۔
اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھیجوا دیا، حکومت سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس25.78 فیصد مہنگی کرنیکی منظوری دی، سوئی نادرن کے لئے گیس کی قیمت میں8.71 فیصد اضافہ اورسوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ہر کیٹیگری کیلئے اضافے کی حتمی منظوری دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔