Wednesday, December 18, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کا بڑا ایکشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ عرفان خان مروت سمیت کون کون سے آفیشلز معطل کیے گئے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

چیئرمین سی ڈی اے کا بڑا ایکشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ عرفان خان مروت سمیت کون کون سے آفیشلز معطل کیے گئے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا بڑا ایکشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ عرفان خان مروت سمیت متعدد افسران معطل کر دیئے گئے جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹو یٹ کے گریڈ 16کے انسپکٹر شیراز علی کو معطل کرتے ہوئے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ عرفان خان مروت اور گریڈ 16کے ہی انسپکٹر محمد اقبال مغل کو بھی معطل کرتے ہوئے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ معطلی کے دوران تینوں افسران کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی جبکہ معطلی پر عمل تا حکم ثانی نافذ رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔