Tuesday, December 17, 2024
ہومپاکستانسرکاری حج اسکیم،تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7ہزار کم درخواستیں موصول، تمام کامیاب قرار

سرکاری حج اسکیم،تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7ہزار کم درخواستیں موصول، تمام کامیاب قرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری حج اسکیم کی تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہو سکی ہیں اوروزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پورا کرنے کے لیے سر جوڑ لیے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کوٹہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے اور کوٹے کا نصف برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک نے بتایا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔