Wednesday, December 18, 2024
ہومپاکستانشاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
شاہد آفریدی نے منگل کو یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے مداحوں کو سنائی۔ آفریدی نے ایک بار پھر نانا بننے کی خوشی مناتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ 16دسمبر کو اللہ نے اقصی اور نصیر کو خوبصورت بیٹی آئراسے نوازا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں۔ ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔آفریدی نے ساتھ ہی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں والدین بچی کو اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل رانڈر نانا بنے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔