اسلام آباد (سب نیوز )وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور انتہا پسند عناصر کیخلاف کاروائیوں کی رپورٹ تیار کر لی ، رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کہ پہلے دس ماہ میں دہشت گردی کے خلاف مجموعی طور پر 12801 انٹیلیجنس اپریشن کیے گئے دہشتگری کیخلاف کاروائیوں میں 341 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
، دس ماہ کے دوران چار دہشت گرد تنظیموں میں زینبیون برگیڈ، ملافضل گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ مومنٹ بھی شامل ہیں ، ملک میں کالعدم تنظیموں کی کل تعداد اب 82 ہو گئی ہے،وزارت داخلہ رپورٹ کے مطابق دہشتگردی میں اکتوبر 2024 تک 800 افراد کو گرفتار کیا گیا پنجاب سے 400 خیبر پختونخوا میں 203 بلوچستان سے 173 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔سندھ سے 21 اور گلگت بلتستان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا صوبائی اور علاقائی سی ٹی ڈیز نے مارچ 2024 تک 2350 کانٹر فائننسنگ اف ٹیررزم کے مقدمات درج کیے۔
دہشتگردی میں مالی معاونت کے مقدمات میں 2466 افراد کو گرفتار کیا گیا,جس کے نتیجے میں،افراد کو گرفتار کیا گیا 526 کو سزا سنائی گئی،فورسز نے دہشتگردوں سے منسلک 5 سو 81 ملین روپے کی مجموعی رقم وصول کی گئی ہے۔